6 اگست 2011 - 19:30

ایران کے صوبہ مغربی آذر بائجان کے گورنر وحید جلال زادہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ پژاک کے خلاف فوجی آپریشن اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کا دفاع ہے۔

ابنا: وحید جلال زادہ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ دشمن دہشتگرد گروہ پژاک کی حمایت کرکے ایران کی شمال مغربی سرحدوں پربدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مہاباد شہر میں گذشتہ برس مسلح افواج کی پریڈ میں بم دھماکے سیمت پژاک دہشتگرد گروہ کی مجرمانہ کاروائيوں کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ پژاک دہشتگرد گروہ کی مجرمانہ کاروائیوں میں اب تک ڈھائي سو افراد مارے جاچکے ہیں۔ وحید جلال زادہ نے کہا کہ اس دہشتگرد گروہ کو امریکہ اور مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے اور اور اسی حمایت کے تحت یہ گروہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دہشتگردی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام بالخصوص کرد قوم اس دہشتگرد گروہ کا قلع قمع کئےجانے کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پژاک دہشتگرد گروہ کے خلاف سپاہ پاسداران کی حالیہ کاروائيوں سے اس گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔...........

/169